مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑی سپر کبڈی لیگ میں شرکت کریں گے

پیر 9 اپریل 2018 14:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑی سپر کبڈی لیگ میں شرکت کریں گے، ایونٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے حکام کے مطابق سپر کبڈی لیگ رواں ماہ کے آخری ہفتے لاہور میں کھیلی جائے گی۔ سپر کبڈی لیگ میں مختلف ممالک کے غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔

ایونٹ میں بنگلہ دیش، بھارت، ایران، عراق، جاپان، کینیا، کوریا، ملائیشیا، پولینڈ، سری لنکا، تھائی لینڈ، ترکمانستان، برطانیہ اور امریکہ سے تعلق رکھنے وا لے ممالک کے کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ حکام نے بتایا کہکبڈی کے کھیل نے گذشتہ چند سالوں میں بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے اور ان تمام ممالک نے قابل قدر بین الاقوامی کھلاڑی پیدا کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپر کبڈی لیگ میں متعدد ممالک کے بہترین ٹیلنٹ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان کبڈی فیڈریشن انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سپر کبڈی لیگ کھیل کے میدان کے بہترین بین الاقوامی کھلاڑیوں کو نہ صرف پاکستان میں بلا کر کبڈی کا میدان سجائے گی بلکہ پاکستانی عوام کبڈی کے کھیل سے بے پناہ لطف اندوز بھی ہوں گے۔ حکام نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور غیرملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گے۔
وقت اشاعت : 09/04/2018 - 14:14:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :