19واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ

چوہدری سپورٹس نے ملتان وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے میں ہراکر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا آفتاب قرشی نے لاہور بادشاہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پیر 9 اپریل 2018 23:37

19واں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ
لاہور۔9 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2018ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کے مقابلے اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئے۔ چوہدری سپورٹس نے ملتان وائٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے ہراکر ریجنل سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ آفتاب قرشی نے لاہور بادشاہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کالج گرائونڈ ساہیوال میں کھیلے گئے میچ میں ملتان وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ عتیق خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104، محمد ہارون 44 اور محمد رئیس نے 39 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی جانب سے آغا نوید نے 3/34 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں چوہدری سپورٹس نے 30 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔

(جاری ہے)

جاوید حفیظ نے 50، آغا نوید 35، چوہدری شفقت حسین 31 ، عابد شیخ 16 اور ذوالفقار علی نے 37 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ ملتان وائٹس کی طرف سے محمد عارف نے 4/55 وکٹ حاصل کیں۔ اکمل حیات، فاروق باجوہ امپائر جبکہ محمد عارق سکورر تھے۔ کرکٹ سنٹر گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں لاہور بادشاہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 26.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 115 رنز بنائے۔

عمران کاظمی نے 25 اور شفقت بٹ نے 18 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کاشف شفیع نے 5/26، محسن آفتاب قرشی 2/14 اور تحسین مرزا نے 2/20 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں آفتاب قرشی نے 14.5 اوورز میں 1 کھلاڑی کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ ہارون رشید نے 53 رنز ناٹ آئوٹ اور فراز حسن نے 52 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ لاہور بادشاہ کی طرف سے امتیاز شاہ نے 1/31 وکٹ حاصل کی۔ احسن رضا، طارق رشید امپائر جبکہ سید نجم السعید سکورر تھے۔
وقت اشاعت : 09/04/2018 - 23:37:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :