قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

منگل 10 اپریل 2018 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2018ء)پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے حمیدی ہال میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب۔

سندھ۔بلوچستان۔ خیبر پختونخوا۔ فاٹا۔ آزاد جموں و کشمیر۔اسلام آباد۔پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا۔ پاکستان پولیس۔ پاکستان ریلوے۔پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔اور چیمپیئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گی-
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 13:55:52