اپالو سپورٹس نے ماڈل ٹائون وائٹس کو 6وکٹوں سے شکست دے دی

منگل 10 اپریل 2018 14:06

لاہور۔10 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء)ریلوے علامہ اقبال انسٹیٹیوٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں اپالو سپورٹس نے ماڈل ٹائون وائٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ماڈل ٹائون وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔ مجاہد نے 108، ابرار 61، جمعہ خان 29 اور عمران نے 30 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔

(جاری ہے)

اپالو سپورٹس کی طرف سے رضا خان نے 3/46، وہاب 2/18 اور راشد اقبال نے 2/42 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں اپالو سپورٹس نے 32.1 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پوراکرلیا۔ قاسم اکرم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 110 رنز ناٹ آئوٹ، بلال ارشاد 79 اور وسیم راجہ نے 40 رنز بنائے۔ ماڈل ٹائون وائٹس کی طرف سے اون شاہ نے 2/45، جمعہ خان 1/42 اور مقیط نے 1/66 وکٹ حاصل کیں۔ میچ کے اختتام پر کرکٹ پرموٹر حاجی میاں محمد الیاس مغل نے قاسم اکرم کے شاندار کھیل پر انہیں مین آف دی میچ سے نوازا۔ منظور علی عارف اور تنویر جبار ہمراہ تھے۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 14:06:20