مصری باشندہ فٹبال کے عالمی کپ میں قومی ٹیم کے میچ دیکھنے سائیکل پر روس روانہ

منگل 10 اپریل 2018 14:13

مصری باشندہ فٹبال کے عالمی کپ میں قومی ٹیم کے میچ دیکھنے سائیکل پر روس روانہ
قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) مصر کی فٹبال ٹیم 28 سال بعد فٹبال ورلڈ کپ میں پہنچی ہے اور مصری باشندہ محمد بن نوفل اس میگا ایونٹ میں اپنی ٹیم کے میچ دیکھنے سائیکل پر روس روانہ ہو گیا ہے۔ 24 سالہ محمد بن نوفل نے قاہرہ کے التحریر اسکوائر میں اپنی والدہ کو خدا حافظ کہتے ہوئے ایک ایسے سفر کا آغاز کیا ہے جس کے دوران وہ 3 براعظموں کے نصف درجن سے زائد ممالک سے گزرتے ہوئے روس پہنچے گا۔

(جاری ہے)

اس طویل سفر کے دوران 65 دن تک سائیکل چلا تے ہوئے مجموعی طور پر 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے ماسکو پہنچ جائے گا۔محمد نوفل اپنے اس سفر کے دوران رات کو یوتھ ہاسٹلوں میں بھی قیام کرے گا۔سیکیورٹی رسک کی وجہ سے وہ اردن سے بلغاریہ تک فضائی سفر کرے گا تاکہ شام وعراق کے اوپر سے گزرسکے۔اس نے اجنبیوں کی بات سمجھنے کے لیے اشاروں کی زبان سیکھی ہے اور کچھ ایسی ایپس ڈاون لوڈ کی ہیں جو مختلف زبانوں کے تراجم میں اس کی مدد کریں گی۔ محمد نوفل نے کہا کہ وہ اپنے اس سفر میں دنیا کے مختلف لوگوں سے ملنا چاہتا ہیے ورنہ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے فضائی سفر آسان اور موزوں تھا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز 14 جون سے ہورہا ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 14:13:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :