محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ رواں ماہ متوقع،محمد حفیظ کامیاب ہونے کیلئے پر امید

منگل 10 اپریل 2018 14:22

لاہور/دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء)قومی ٹیسٹ کرکٹر اور آل رواؤنڈر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کا ری ٹیسٹ انگلینڈ کی لیبارٹری سے 17 اپریل کو ہونے کا امکان ہے،جس کا باضابطہ اعلان پی سی بی اگلے ایک دو روز میں کردے گا۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے اسسمنٹ کیلئے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہوا ہے جبکہ محمد حفیظ پر امید ہیں کہ وہ بولنگ ایکشن کلئیر کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ آل راؤنڈر محمد حفیظ کو غیر قانونی بولنگ ایکشن کے باعث پابندی کا سامنہ ہے،جس کیوجہ سے وہ بولنگ نہیں کراسکتے۔ایکشن درست کرانے کیلئے محمد حفیظ کو اب آئی سی سی کی منظور شدہ لیب سے باضابطہ جانچ کرانا ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 14:22:06