کامن ویلتھ گیمز؛قومی ہاکی ٹیم آخری میچ کل ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی

منگل 10 اپریل 2018 14:34

گولڈ کوسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز کے مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اپنا آخری گروپ میچ کل بدھ کو ملائیشیا کیخلاف کھیلے گا۔تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے دلچسپ مقابلے آسٹریلیا کے شہر گولڈ کوسٹ میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

مینز ہاکی مقابلوں میں پاکستانی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔پہلے تینوں میچ برابر کھیلنے کے بعد گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ملائیشیا کیخلاف بڑے مارجن سے فتح کے بعد معجزے کی بھی ضرورت ہوگئی۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 14:34:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :