کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ ایونٹ اختتام پذیر، آسٹریلیا نے 28 طلائی 21 چاندی اور 24 کانسی کے تمغے جیت کر میدان مار لیا

منگل 10 اپریل 2018 22:33

کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ ایونٹ اختتام پذیر، آسٹریلیا نے 28 طلائی 21 چاندی اور 24 کانسی کے تمغے جیت کر میدان مار لیا
گولڈکوسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز سوئمنگ ایونٹ اختتام پذیر ہو گیا، آسٹریلیا نے 28 طلائی، 21 چاندی اور 24 کانسی کے تمغے جیت کر میدان مار لیا، انگلینڈ 9 طلائی تمغے جیت کر دوسرے اور جنوبی افریقہ 6 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں سوئمنگ ایونٹ بھی اختتام پذیر ہو گیا، سوئمنگ میں مجموعی طور پر 50 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا، آسٹریلیا سوئمنگ ایونٹ میں مکمل طور پر چھایا رہا، آسٹریلیا نے 28 طلائی، 21 چاندی اور 24 کانسی کے تمغوں سمیت مجموعی طور پر 73 تمغے جیت کر میدان مارا، گزشتہ روز ایونٹ میں آخری 9 طلائی تمغوں کا فیصلہ ہوا جس میں سے 8 طلائی تمغے آسٹریلیا کے نام رہے، آسٹریلیا نے آخری روز ویمنز 400 میٹر فری سٹائل، ویمنز 50 میٹر بیک اسٹروک، مینز 200 میٹر انفرادی میڈلے، ویمنز ایس 8 50 میٹر فری سٹائل، مینز ایس 9 100 میٹر بیک اسٹروک، مینز 1500 میٹر فری سٹائل، ویمنز 4x100 میٹر میڈلے ریلے اور مینز 4x100 میٹر میڈلے ریلے میں طلائی تمغے جیتے، انگلینڈ نے مینز 50 میٹر فری سٹائل میں طلائی تمغہ حاصل کیا۔

وقت اشاعت : 10/04/2018 - 22:33:26