مسلسل تین برس سے جاری کوششیں رنگ لے آئیں، پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی

muhammad ali محمد علی منگل 10 اپریل 2018 20:20

مسلسل تین برس سے جاری کوششیں رنگ لے آئیں، پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2018ء) مسلسل تین برس سے جاری کوششیں رنگ لے آئیں اور پاکستان کو ایشیا کپ کی میزبانی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس شیڈول ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ 13 سے 28 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ جبکہ پاکستان اور سری لنکا 2018ء ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے۔

اس بات کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس منگل کو کوالالمپور، ملائیشیا میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کی۔ اس بار ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان سمیت چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

یو اے ای، ہانگ کانگ، نیپال اور اومان کی ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ پلے آف میچز کے ذریعے ہو گا۔ اس کے علاوہ ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ جو کہ اپریل میں کھیلا جانا تھا اسے دسمبر تک ملتوی کیا گیا ہے اور اب پاکستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان رواں برس کے آخر میں شیڈول اے سی سی کے سالانہ جنرل اجلاس کی میزبانی بھی کرے گا۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 20:20:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :