جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر آئی پی ایل میچ کے دوران حملہ

muhammad ali محمد علی منگل 10 اپریل 2018 21:57

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر آئی پی ایل میچ کے دوران حملہ
چنئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اپریل 2018ء) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر آئی پی ایل میچ کے دوران حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھارتی شہر چنئی میں آئی پی ایل کے سلسلے میں چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر حملہ کر دیا گیا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں نے جنوبی افریقی کپتان پر جوتے پھینک دیا۔ تاہم فاف اس جوتے کی پہنچ سے دور رہے۔ واقعے کے فوری بعد سیکورٹی نے حرکت میں آتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
وقت اشاعت : 10/04/2018 - 21:57:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :