بوریوالا،ساتواں آل پنجاب ینگ سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برابر

بدھ 11 اپریل 2018 22:50

بوریوالا،ساتواں آل پنجاب ینگ سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برابر
بوریوالا۔11 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) ساتویں آل پنجاب ینگ سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ برابر ہوگیا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ نے مہمان ٹیم کو ونر قرار دیدیا، تفصیل کے مطابق ساتویں آل پنجاب ینگ سٹار فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نواحی گاؤں 499ای بی میں میزبان ینگ سٹار فٹ بال کلب اور الفیصل فٹ بال کلب 257ای بی کے مابین کھیلا گیا جو بغیر کسی گول سے برابر رہا ،تاہم میزبان ٹیم کے کپتان راشد اقبال نے مہمان الفیصل فٹ بال کلب کو ونر قرار دیدیا،اسطرح الفیصل فٹبال کلب ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم قرار پائی،فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، مہمان اعزاز امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر، چیئرمین چوہدری کاشف رامے، پیر عامر ممتاز چشتی چیئرمین،وائس چیئرمین میاں غلام مصطفی جوئیہ جبکہ میاں محمد ارشد جوئیہ، سینئر رہنما مسلم لیگ ن بوریوالہ، سید امین شاہ، پھول شاہ ،میاں خورشید احمد ،شاہد جوئیہ نائب صدر آل پاکستان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 22:50:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :