آل آف ون نے آل کراچی یوتھ اسٹار کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 11 اپریل 2018 23:32

آل آف ون نے آل کراچی یوتھ اسٹار کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2018ء) آل آف ون نے یکطرفہ مقابلے کے بعد رائزنگ اسٹار کو 68 رنز سے شکست دے کر آل کراچی یوتھ اسٹار کلر کٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کر لی۔ 128 رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مہمان خصوصی صفوی شکوہ نے فاتح ٹیم کو 30 ہزار اور رنر اپ کو 10 ہزار روپے کیش پرائز کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات بھی تقسیم کئے۔

مہمان خصوصی نے فائنلسٹ ٹیموں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی بالخصوص آل آف ون کی ٹیم اسپرٹ اور عمدہ کارکردگی کوسراہا اور فاتح ٹرافی حاصل کرنے پر ان کی ستائش کی۔ آل آف ون کے آل راؤنڈر محمد خضر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں رائزنگ اسٹار کے شیراز کو یوتھ اسٹار کے خلاف 79 رنز کی دھواں داراورمیچ وننگ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آل آف ون کے حمدان کی 8 گیندوں پر پراچہ اسپورٹس کے خلاف 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

یوتھ اسٹار کے زیر اہتمام غوث الاعظم کرکٹ گراؤنڈ بفر زون پر فائنل کھیلنے والی ٹیموں آل آف ون اور رائزنگ اسٹار جو سیمی فائنل میں بالترتیب پراچہ اسپوٹس اور یوتھ اسٹار کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ آل آف ون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن سیمی فائنل میں 128 رنز کا اسکور کرنے والی ٹیم صرف 60 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

خضر 10 گیندوں کا سامناکرکے 28 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جوابی اننگز میں رائزنگ اسٹار کی ٹیم خلاف توقع حریف ٹیم کی بولنگ کا سامنا کرنے میں ناکام رہی اور 54 رنزکے مجموعی اسکور پر پویلین سدھار گئی۔ محمد خضر نے عمدہ بیٹنگ کے بعد تباہ کن بولنگ کی اور 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ایمپائرز ندیم اصغر اور خالد امام جبکہ آفیشل اسکورر شہروز حسن تھے۔
وقت اشاعت : 11/04/2018 - 23:32:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :