کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کا بیڈمنٹن اور سکوائش ایونٹس میں بھی سفر تمام

جمعرات 12 اپریل 2018 16:30

گولڈکوسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2018ء) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا بیڈمنٹن اور سکوائش ایونٹس میں بھی سفر تمام ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں جمعرات کو بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑی ماحور شہزاد کو ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں حریف کینیڈین کھلاڑی ریچل ہونڈرچ کے ہاتھوں 2-0 سیٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس کے ساتھ ہی پاکستان کا بیڈمنٹن ایونٹ میں تمغہ جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا، دوسری جانب سکوائش میں بھی گرین شرٹس کا سفر تمام ہو گیا، پاکستانی ٹیموں کو مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنلز اور مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنلز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا، مکسڈ ڈبلز پری کوارٹر فائنلز میں طیب اسلم اور مدینہ ظفر کو آسٹریلوی جوڑی، فرحان زمان اور فائزہ ظفر کو ویلز کی جوڑی نے شکست فاش سے دوچار کیا، مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی جوڑی نے فرحان زمان اور طیب اسلم پر مشتمل پاکستانی جوڑی کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، اسطرح گرین شرٹس کا بیڈمنٹن اور سکوائش میں بھی سفر ختم ہو گیا۔

وقت اشاعت : 12/04/2018 - 16:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :