پاکستان کا براؤنزمیڈل جیتنا پوری قوم کیلئے خوشی کا موقع ہے ‘قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل

جمعرات 12 اپریل 2018 23:09

پاکستان کا براؤنزمیڈل جیتنا پوری قوم کیلئے خوشی کا موقع ہے ‘قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل
گولڈکوسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل نے کہاکہ یہ پورے پاکستان کے لئے خوشی کاموقع ہے کہ پاکستان نے براؤنزمیڈل جیتا،ابھی ریسلنگ میں ہم مزیدمیڈلزحاصل کریں گے آج پہلادن تھاابھی دودن اورباقی ہیں۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ گیمزکے انتظامات کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماراریسلرانعام بٹ ،محمدعمیراورطیب پاکستان کے لئے مزیدمیڈلزگولڈمیڈلزجیتیں گے۔انہوں نے کہاکہ بڑے اچھے انتظامات ہیں مگر پاکستان میں ایسانہیں۔مگریہ سب وسائل کے ساتھ ہی ہوتاہے انہوں نے اپنے وسائل کے حساب سے بہت بہترین انتظامات کئے ہیں۔
وقت اشاعت : 12/04/2018 - 23:09:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :