پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا

جمعرات 12 اپریل 2018 23:31

پاکستان نے کامن ویلتھ گیمز میں تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان نے آسٹریلیا میں جاری دولت مشترکہ کے کھیلوں میں تیسرا کانسی کا تمغہ جیت لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ویٹ لفٹر کے بعد پاکستانی پہلوان محمد بلال نے 57 کلوگرام کیٹگری میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ مقابلوں کا آغاز ایونٹ کے 9 ویں روز ہوا جس کے 57 کلو گرام فری اسٹائل مقابلوں میں پاکستان کے محمد بلال نے پہلے مالٹا کے پہلوان کو زیر کیا اور پھر سری لنکن پہلوان کو چِت کرکے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کے محمد بلال کا مقابلہ بھارتی پہلوان راہول اوارے سے ہوا جس میں وہ شکست کھاگئے۔اس کے بعد کانسی کے تمغے کیلئے محمد بلال کا مقابلہ انگلینڈ کے ریسلر جارج رام سے ہوا اور محمد بلال نے ایک کے مقابلے میں تین پوائنٹ سے کامیابی حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 12/04/2018 - 23:31:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :