پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی گروپ ٹو کا چوتھا مرحلہ شروع ہوگیا

جمعرات 12 اپریل 2018 23:31

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی گروپ ٹو کا چوتھا مرحلہ شروع ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیراہتمام جاری قائداعظم ٹرافی گروپ ٹو کا چوتھا مرحلہ شروع ہوگیاہے ۔ملتان سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں گروپ اے کی ملتان نے ٹاس جیت کر ایبٹ آباد کو کھیلنے کی دعوت دی، ایبٹ آباد نے پہلی اننگز میں 83 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے خلیل اللہ نے بارہ چوکوں کی مدد 117 رنز کے ناٹ آؤٹ رہے نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سیسجاد علی نے چار چوکوں کی مدد 28 رنز، محسن رشید نے تین چوکوں کی مدد سے 22 رنز، سیعد انور جونئیر نے 56 رنز اور ذوالفقار بابر نے 98 رنز دے کر تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

جواب میں ملتان نے پہلی اننگز میں 7.4اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 27 رنز بنائے اور دوسرے روز کا میچ جاری ہے درنگ سٹیڈیم بہاولپور میں آزاد جموں و کشمیر نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 36.5 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بنائے، بابر خالق تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز اور نوید ملک نے چار چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے، شہزاد ترین نے 34 رنز دے کر پانچ جبکہ شمس الحق نے 9 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ،جواب میں کوئٹہ نے اپنی پہلی اننگز میں 51 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے بسم اللہ خان نے 14 چوکوں کی مدد 102 رنز اور شہباز خان نے چھ چوکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے ابھی دوسرے روز کا کھیل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گروپ بی میں نیشنل کراچی سٹیڈیم میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر لاڑکانہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ لاڑکانہ نے اپنی پہلی اننگز میں 83 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے محمد عرس نے 58 رنز اور محسن رضا نے 52 رنز بنائے، بابر خان نے تین جبکہ نعمان اکبر اور نعمان علی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، حیدر آباد اپنی پہلی اننگز میں پانچ اوورز گیارہ رنز بنائے ،ٹی ایم سی گرائونڈ کراچی میں سیالکوٹ نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 49 اوورز میں دس وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے اور شہباز علی نے 45 رنز نجیب اللہ نے 31 رنز بنائے، منصور امجد نے تین جبکہ اسامہ میر، عماد بٹ اور عبدالرحمن نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

سیالکوٹ نے اپنی پہلی اننگز میں 39 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے ،نعمان انور نے 57، علی رضا نے 41 رنز اور نعیم الدین نے 32 رنز بنائے، رسول بخش نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ، دوسرے روز کا ابھی کھیل جاری ہے۔
وقت اشاعت : 12/04/2018 - 23:31:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :