آئی پی ایل،چنئی میں میچ کے دوران گرائونڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی اثر کر گئی

جمعہ 13 اپریل 2018 15:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) مظاہرین کی جانب سے میچ کے دوران گرانڈ میں سانپ چھوڑنے کی دھمکی پر چنئی سے آئی پی ایل میچز کو منتقل کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے کہاکہ ہم بدستور میچز چنئی میں ہی کرانے کو تیار تھے تاہم مقامی اتھارٹیز نے سیکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کرلی جس کی وجہ سے میچز کو منتقل کرنا پڑا۔واضح رہے کہ مظاہرین کے ایک گروپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر یہاں پر اگلا آئی پی ایل میچ ہوا تو وہ گرائونڈ میں سانپ چھوڑ دیں گے۔ یاد رہے کہ چنئی سپر کنگز کی ٹیم اب اپنے باقی 6 ہوم میچز 1200 کلومیٹر دور پونے میں کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 15:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :