سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکل ریس کا انعقاد

دس کلو میٹر فاصلے کی اس ریس میں 47 خواتین نے حصہ لیا

جمعہ 13 اپریل 2018 15:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکل ریس جدہ میں منعقد ہوئی۔دس کلو میٹر فاصلے کی اس ریس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔ریس کا انتظام بی ایکٹیو نامی گروپ نے خواتین سائیکل سواروں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر کیا تھا۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے حکام نے سنہ 2013 میں ایک فرمان کے ذریعے خواتین کو تفریحی علاقوں میں اس شرط کے ساتھ سائیکل چلانے کی اجازت دی تھی کہ وہ سائیکل چلاتے ہوئے مناسب لباس پہنیں اور ایک مرد محافظ ہر وقت ان کے ساتھ رہے۔

خواتین کی پہلی سائیکل ریس میں بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت نے سعودی معاشرے میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے نئے مباحث چھیڑ دیے ہیں۔سوشل میڈیا پر جہاں اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا جارہا ہے، وہیں بعض قدامت پسند اسے ناپسندیدگی کی نظر سے بھی دیکھ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 15:50:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :