سپورٹس ڈیسک*

برطانیہ اور جاپان کے درمیان فیڈکپ میچ 21 اور 22 اپریل کو کھیلا جائے گا جوہانا کونتا اور ہیتھرواٹسن جاپان کے خلاف فیڈکپ میچ کیلئے برطانوی ٹیم میں شامل

جمعہ 13 اپریل 2018 16:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء)جوہانا کونتا اور ہیتھرواٹسن کو رواں ماہ جاپان کے خلاف شیڈول فیڈکپ ورلڈ گروپ ٹو پلے آف کیلئے برطانوی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ برطانیہ اور جاپان کے درمیان فیڈکپ میچ 21 اور 22 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

برطانوی ٹیم نے 1993 کے بعد تاحال ورلڈگروپ نہیں کھیلا، جاپان کے خلاف فتح سے برطانوی ٹیم 2019 میں شیڈول ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کر لے گی جبکہ شکست کی صورت میں اسے دوبارہ یورپا افریقہ زون مرحلوں سے گزرنا ہو گا۔

برطانیہ کو گزشتہ برس ورلڈ گروپ پلے آف میں رومانیہ کے ہاتھوں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس سے قبل 2013 اور 2012 میں اسے اسی مرحلے میں ارجنٹائن اور سویڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ برطانوی سکواڈ میں جوہانا کونتا، ہیتھرواٹسن کے علاوہ ڈبلز اسپیشلسٹ اینا سمتھ اور ڈیبیوٹینٹ گیبی ٹیلر شامل ہیں۔۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 16:10:06