سپورٹس ڈیسک*

پاکستان کرکٹ آفیشلز نے فخر زمان کو ڈیوڈ وارنر بنانے کا فیصلہ کرلیا

جمعہ 13 اپریل 2018 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2018ء) پاکستان نے فخرزمان کو ڈیوڈ وارنر کی طرح اننگز کے آغاز کا موقع دے کر حریف کو دبا میں لانے کا منصوبہ بنا لیا۔مکی آرتھر کی کوچنگ میں قومی ون ڈے ٹیم نے انگلینڈ میں کئی مضبوط حریفوں کو زیر کرتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی جیتی،گرین شرٹس عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی نمبر ون ہیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال زیادہ اچھی نہیں،یونس خان اور مصباح الحق کا خلا پرکرنے کیلیے بھی وقت درکار ہے، دونوں سینئرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی ہی سیریز میں سری لنکا جیسی کمزور ٹیم نے پاکستان کو اس کی پسندیدہ شکار گاہ یو اے ای میں دبوچ لیا۔

دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست نے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کیلیے کئی سوالیہ نشان چھوڑ دیے، ان مسائل کا حل تلاش کرنے کیلیے ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ کوچ نے اشارہ دیاکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز کا دبائو لینے کے بجائے جارحانہ انداز اپنایا جائے گا،ذرائع کے مطابق آرتھر کے کہنے پر ہی فخرزمان کو ممکنہ ٹیسٹ پلیئرز کی فہرست میں شامل کیا گیا، ان کا خیال ہے کہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر طویل فارمیٹ میں بھی جارحانہ آغاز کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو دبائو میں لانے میں کامیاب ہوتے رہے،اسی طرح فخرزمان بھی پاکستان کیلیے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 16:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :