بھارت کو شکست، آسٹریلیا نے کامن ویلتھ گیمز سکوائش مکسڈڈبلز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:03

بھارت کو شکست، آسٹریلیا نے کامن ویلتھ گیمز سکوائش مکسڈڈبلز میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا
گولڈکوسٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر کامن ویلتھ گیمز سکوائش مکسڈڈبلز ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔

(جاری ہے)

گولڈ کوسٹ، آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں ہفتے کو سکوائش ایونٹ میں صرف ایک طلائی تمغے کا فیصلہ ہوا، کیمرون پائیلی اور ڈونا ارکوہاٹ پر مشتمل میزبان آسٹریلوی ٹیم نے مکسڈ ڈبلز فیصلہ کن معرکے میں سوراو اور کارتھک دپیکا پر مشتمل بھارتی ٹیم کو 2-0 سے زیر کر کے طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 16:03:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :