پاکستان کیوں گئے؟ افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو کڑی سزا سنا دی

ہفتہ 14 اپریل 2018 16:19

پاکستان کیوں گئے؟ افغان کرکٹ بورڈ نے محمد شہزاد کو کڑی سزا سنا دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اپریل 2018ء) افغانستان کرکٹ بورڈ نے بغیر اجازت پاکستان کا سفر کرنے والے اپنے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو جرمانہ کی سزا سناتے ہوئے کیرئیر ختم کرنے کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد شہزاد بورڈ کی اجازت کے بغیر پاکستان آئے اور پشاور میں ایک کلب کے ساتھ میچ میں حصہ لیا جس پر افغان کرکٹ بورڈ نے انہیں 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ دھمکی دی کہ اگر آئندہ وہ پاکستان گئے تو ان کا انٹر نیشنل کیرئیر ختم ہوجائے گا ، محمد شہزاد کو یہ سزا افغانستان کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین نے سنائی ہے۔واضح رہے کہ30سالہ محمد شہزاد افغان کرکٹ ٹیم کے اہم رکن ہیں۔

وقت اشاعت : 14/04/2018 - 16:19:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :