پی اے ایف کرکٹ چیمپئن ٹرافی فاردی بلائنڈ کا آغاز ہوگیا‘ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے

ہفتہ 14 اپریل 2018 21:50

پی اے ایف کرکٹ چیمپئن ٹرافی فاردی بلائنڈ کا آغاز ہوگیا‘ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2018ء) پی اے ایف کرکٹ چیمپئن ٹرافی فاردی بلائنڈ کا آغاز ہفتہ کو پی اے ایف کرکٹ گرائونڈ ای نائن اسلام آباد میں ہوا ۔پہلے روز دو میچ کھیلے گئے ۔ پہلا میچ اسلام آباد اور اٹک کی ٹیموں کے درمیان پی اے ایف کرکٹ گرائونڈ ای نائن اسلام آباد پر کھیلا گیا۔ اٹک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اٹک نے مقررہ20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے اسلام آباد کے صہیب نے 2 وکٹ حاصل کیں جواب میں اسلام آباد کی ٹیم مقررہ ہدف 11.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد کی ٹیم نے میچ 9 وکٹ سے جیت لیا۔ اسلام آباد کے شاہ زیب نی66 ناٹ آئوٹ رنز بنائے۔ اسلام آباد کے شاہ زیب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ جبکہ دوسرا میچ شیخوپورہ اور سرگودھا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ،سرگودھا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

شیخوپورہ نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر190 رنز بنائے ۔شیخوپورہ کے اشرف بھٹی نے 75 رنز بنائے جواب میں سرگودھا کی ٹیم نے مقررہ ہدف16 اوورز میں3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا وار یوں سرگودھا نے میچ7 وکٹ سے جیت لیا۔سرگودھا کے آرش نی70 ناٹ آئوٹ رنز بنائے سرگودھا کے آرش کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
وقت اشاعت : 14/04/2018 - 21:50:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :