رواں مالی سال میںٹریکٹروں کی پیداوار وفروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

مارچ 2018ئ تک ملک میں 52 ہزار 551 یونٹ ٹریکٹر تیار اور 52 ہزار 260 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ، آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن زرعی شعبے میں ترغیبات کے باعث پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ ہو ا ،انڈسٹری ذرائع

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء) رواں مالی سال کے نو مہینوں میں ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوار اورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر مارچ 2018ئ تک ملک میں 52 ہزار 551 یونٹ ٹریکٹر تیار اور 52 ہزار 260 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 37 ہزار 938 ٹریکٹر تیار اور 38 ہزار 620 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مارچ کے مہینے میں ملک میں مجموعی طور پر 6 ہزار 975 یونٹ ٹریکٹر تیار اور 7 ہزار 633 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 6 ہزار 436 یونٹ ٹریکٹر تیار اور 6 ہزار 650 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں فیٹ، میسی فرگوسن اور اورینٹ آئی ایم ٹی شامل ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے زراعت کے شعبے میں ترغیبات کے باعث ٹریکٹر سازی کی صنعت پر اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے پیداوار اور فروخت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہی
وقت اشاعت : 15/04/2018 - 19:30:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :