مائیکرو فنانس بینکوں کی جانب سے قرضوں کا حجم 202 ارب روپے سے تجاوز کر گیا

اتوار 15 اپریل 2018 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2018ء)ملک میں گزشتہ سال کے دوران مائیکرو فنانس بینکوں کی جانب سے قرضوں کا حجم 202 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ بات پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی جانب سے جاری اعدادوشمار میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایم این کے مطابق گزشتہ سال کے اختتام پر 58 لاکھ لوگوں کو مجموعی طور پر 1.8 بلین روپے حجم کے فعال قرضے دیئے گئے۔ ان افراد کا تعلق 106 اضلاع تھا۔ اسی طرح مختلف بینک میں اکائونٹ رکھنے والے بچتی کھاتوں کا حجم 186 ملین روپے تھا۔ اوسط قرضے کا حجم 48 ہزار 695 روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ بچت کی اوسط شرح 6033 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پی ایم این کے مطابق 2020ئ کے اختتام تک قرضوں کا حجم 10 ملین تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 15/04/2018 - 19:30:18