فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر :وسیم اکرم
پیر 16 اپریل 2018 12:00
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل 2018ء) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ باﺅلنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دورہ آئر لینڈ اورانگلینڈ میں پاکستان ٹیم کے لیے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی، فواد عالم جیسے بلے باز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کےلئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد فواد عالم کی عدم شمولیت پر شائقین کرکٹ نے انتہائی مایوسی کا اظہار کیا اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی شائقین کے ساتھ اپنی آواز ملا دی ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب نوجوان کرکٹرز کو موقع دے کر مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن وہ یہ بھی بتائیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کس لیے ہوتی ہے؟ اگر اس میں رنز کرنے والے کو موقع نہیں ملے گا تو کس کو ملے گا؟، فواد عالم کو موقع نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کے نہ ہونے سے ٹیم کو اس دورے میں نقصان ہو گا، دو سپنرز اور تین ا وپنرز ٹیم میں ہونے چاہیے تھے۔فاسٹ باﺅلروہاب ریاض کے حوالے سے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض کی کارکردگی میں تسلسل نہیں اور وہ مہنگے ثابت ہوتے رہے ہیں، نوجوان کرکٹرز کو موقع دینا اچھی بات ہے، ٹیم میں فخر زمان کی شمولیت خوش آئند ہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 12:00:11
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ جمعے کو کھیلا جائے گا
-
نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کراچی ، لاہور اور ملتان نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کرلی
-
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
قومی نیٹ بال چیمپئن شپ 27جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی