گھر بیٹھ کر ٹیم کیلئے خوشی کا اظہار کروں گا ،ْفواد عالم

ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا ،ْ ٹوئٹ

پیر 16 اپریل 2018 13:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے تمام کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر سب کیلئے خوشی کا اظہار کریں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا تاہم فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔

32 سالہ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود دورہ انگلینڈ اور آرلینڈ سے ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے کہ اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیرئیر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 13:31:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :