اسلام آباد سمیت کراچی اور لاہور میں رواں سال پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کے تین ایونٹس کھیلے جائیں گے

پی ایس اے نے تین شہروں میں 20 ہزار ڈالر سے 70 ہزار ڈالر تک کے تین ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی

پیر 16 اپریل 2018 13:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) اسلام آباد سمیت کراچی اور لاہور میں رواں سال ستمبر سے دسمبر کے دوران پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن (پی ایس ای) کے تین ایونٹس کھیلے جائیں گے،پی ایس اے نے تین شہروں میں 20 ہزار ڈالر سے 70 ہزار ڈالر تک کے تین ایونٹس کی میزبانی پاکستان کو دی۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق فیڈریشن نے پی ایس اے ایونٹ کی میزبانی کیلئے پروفیشنل سکواش ایسوسی ایشن کو مراسلہ بھجوایا تھا۔

انہوں نے اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کو 20 ہزار ڈالر سے لے کر 70 ہزار ڈالر کے تین ایونٹس کی میزبانی دی ہے۔ تینوں ایونٹس رواں سال ستمبر سے دسمبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایونٹس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 13:34:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :