ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل ( ر) عامر بٹ اور سیکرٹری غضنفر علی کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

پیر 16 اپریل 2018 14:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدر کرنل ( ر) عامر بٹ اور سیکرٹری غضنفر علی نے پنجاب جونیئر جوڈو چیمپیئن شپ میں فیصل آباد کی ٹیم کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ کھلاڑی آئندہ بھی ایسی کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے واضع رہے کہ چیمپیئن شپ فیصل آباد نے پہلی جبکہ گوجرانوالہ اور حافظ آباد نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپیئن شپ میں دس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں فیصل آباد، گوجرنوالہ ، حافظ آباد، لاہور، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ، بہاولنگر، منڈی بہاؤالدین، ننکانہ صاحب اور شخوپورہ شامل ہیں اور چیمپیئن شپ میں شرکت 10 کیٹگریز کے مقابلوں ہوئے جن میں 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 60 کلوگرام، 66 کلوگرام، 73 کلوگرام، 81 کلوگرام، 90 کلوگرام، 100 کلوگرام، پلس 100 کلوگرام اور اوپن ویٹ کیٹگریز کے مقابلے شامل تھے، چیمپیئن شپ میں فیصل آباد ٹیم کی کامیابی پر ڈسٹرکٹ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر کرنل ( ر) عامر بٹ اور سیکرٹری غضنفر علی نے کھلاڑیوں کو مبارکباد بات دیتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے جس طرح جذبے کے ساتھ چیمپیئن شپ میں حصہ لیا وہ قابل تعریف ہے۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 14:15:25