ڈاکٹر کلب خومر نے رحیم آباد شوٹنگ بال چمپئن ٹرافی 2018کی ٹرافی اپنے نام کرلی

پیر 16 اپریل 2018 16:38

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) رحیم آباد ڈویلپمنٹ یوتھ اینڈ سپورٹس کمیٹی گلگت کے زیر اہتمام رحیم آباد میں منعقدہ رحیم آباد شوٹنگ بال چمپئن ٹرافی 2018کے فائنل میچ میں ڈاکٹر کلب خومر نے زوارکلب کو کانٹے دار کے مقابلے کے بعد ایک سیٹ کے مقابلے میں تین سیٹس سے ہرا کر ٹرافی اپنے نام کر لی ۔ فائنل میچ میں ڈاکٹر کلب کے وقاص علی کو شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ اعزاز دیا گیا ۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان جبکہ میر محفل صوبائی مشیر اطلاعات شمس میر تھے ۔ دیگر مہمانوں میں ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ ، سپیشل کو آرڈنیٹر برائے وزیر اعلیٰ شہزادہ حسین مقپون ، سپیشل کو آرڈنیٹر برائے وزیر اعلیٰ رضوان راٹھور ، ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ گلگت بلتستان حسین علی ، الیکشن کمشنر گلگت بلتستان عابد رضا اور شائقین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی ڈپٹٰ سپیکر جعفر اللہ خان نے سپورٹس کمیٹی کے منتظمیں کو مبلغ پچیس ہزار روپے دینے کا اعلان کیا جبکہ میر محفل مشیر اطلاعات شمس میر نے جیتنے والی ٹیم کو مبلغ دس ہزار اور رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ۔ اختتامی تقریب کے آخر میں مہمان خصوسی جعفر اللہ خان اور میر محفل شمس میر نے جیتنے والی ٹیم کو کپ دیا اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:38:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :