جنوبی افریقن ڈین ایلگر 20اپریل کو ہیمشائر کے خلاف ابتدائی میچ میں سرے کلب کو جوائن کریں گے

پیر 16 اپریل 2018 16:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء)انگلش کلب سرے نے کائونٹی سیزن کے ابتدائی دو ماہ کیلئے جنوبی افریقن اوپننگ بیٹسمین ڈین ایلگر کی خدمات حاصل کر لیں۔ 30 سالہ ایلگر کو 49 ٹیسٹ میچز میں پروٹیز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت ایلگر 20 اپریل کو ہیمشائر کے خلاف ابتدائی میچ میں سرے کلب کو جوائن کریں گے اور دورہ سری لنکا تک کلب کو دستیاب ہوں گے۔ انہیں اس سے قبل 2015 میں بھی سرے کی طرف سے تین میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ وہ سمرسیٹ کی بھی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سرے ڈائریکٹر آف کرکٹ ایلک سٹورٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایلگر باصلاحیت اور تجربہ کار بلے باز ہیں، امید ہے کہ وہ ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کریں گے۔۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:30:09