دلبرداشتہ فواد عالم کی دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے منتخب کرکٹرز کو مبارکباد

گھر بیٹھ کر سب کیلئے خوشی کا اظہار کرئوںگا، ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا،فواد عالم کا ٹوئٹر پیغام

پیر 16 اپریل 2018 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے تمام کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر سب کے لیے خوشی کا اظہار کریں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد عالم کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔32 سالہ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود دورہ انگلینڈ اور آرلینڈ سے ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے ساتھ ایسا پہلی بار نہیں ہوا اور انہیں کئی سال سے سیکڑوں مرتبہ نظر انداز کیے جانے کے کرب سے دوچار ہونا پڑا ہے۔واضح رہے کہ اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیرئیر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :