کیون پیٹرسن کا ٹی ٹوئنٹی لیگز میں امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ

کھلاڑی جب کچھ غلطکرتے ہیں تو انہیں بہت سخت سزا ئیں دی جاتی ہیں،لیکن امپائرز کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا، بگ بیش، پی ایس ایل اور آئی پی ایل میں امپائرنگ کا معیار انتہائی خراب ہے،اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،پیٹرسن کا ٹوئٹر پیغام

پیر 16 اپریل 2018 16:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے ٹی ٹوئنٹی لیگز میں امپائرنگ کے معیار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔پیٹرسن ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد اب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)میں کمنٹری کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

کیوین پیٹرسن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کھلاڑی جب کوئی برا فیصلہ لیتے ہیں بری حرکت کرتے ہیں تو انہیں بہت سخت سزائوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن لگتا ہے کہ امپائرز کو کوئی ہاتھ نہیں لگاتا۔ بگ بیش لیگ، پاکستان سپر لیگ اور اب انڈین پریمیر لیگ میں ہونے والی امپائرنگ کا معیار انتہائی خراب ہی! اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہی! یہ لوگ کیرئیرز تباہ کر سکتے ہیں!۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:40:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :