آسٹریلین ہوم کرکٹ کے نشریاتی حقوق ریکارڈ 1182ملین ڈالر میں فروخت

سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس نے حقوق 6سال کیلئے حقوق حاصل کئے، چینل نائن 40برس میں پہلی بار ہوم ٹیسٹ میچز کی نشریات سے محروم

پیر 16 اپریل 2018 16:40

․سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اپریل2018ء) سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس نے مشترکہ طور پر ریکارڈ 1182ملین ڈالرز کے عوض آئندہ چھ برس کیلئے آسٹریلین ہوم کرکٹ کے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے، اسطرح چینل نائن 40 برسوں میں پہلی مرتبہ کینگروز کے ہوم ٹیسٹ میچز کی نشریات سے محروم ہو گیا۔ سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس سے نیا معاہدہ کرکٹ آسٹریلیا کے ریوینیو میں بڑا اضافہ ہے، اس میں بگ بیش لیگ کیلئے بھی 100 ملین ڈالرز شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت سیون نیٹ ورک اور فاکس سپورٹس اگلے چھ برس کے دوران ہر سال تمام مینز ٹیسٹ میچز، ویمنز کے تمام بین الاقوامی میچز سمیت 43 مینز بگ بیش لیگ اور 23 ویمنز بگ بیش لیگ کے میچز نشر کرے گا، پہلی مرتبہ تمام آسٹریلوی ویمن میچز نشر ہوں گے، سیون نیٹ ورک مینز ٹیسٹ، ویمنز انٹرنیشنلز، 43 مینز بی بی ایل، 23 ویمنز بی بی ایل، ایلن بارڈر اور بلینڈا کلارک میڈل نائٹ کی تقریب جبکہ فاکس سپورٹس مینز ٹیسٹ، مینز ون ڈے، مینز ٹی ٹونٹی، ویمنز انٹرنیشنلز، تمام بی بی ایل میچز، 23 ویمنز بی بی ایل میچز، ایلن بارڈر اور بلینڈا کلارک میڈل نائٹ، پرائم منسٹر الیون اور گوورنر جنرل الیون میچز، شیفلڈ شیلڈ فائنل اور 13 ون ڈے کپ میچز نشر کرے گا۔

(جاری ہے)

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ معاہدہ ہمارے لئے باعث فخر ہے، اس سے ملک میں خواتین کرکٹ کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔
وقت اشاعت : 16/04/2018 - 16:40:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :