یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کی کراٹے ٹیم نے پنجاب انٹر ڈویژن کراٹے چیمپین شپ جیت لی

پیر 16 اپریل 2018 17:29

یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کی کراٹے ٹیم نے پنجاب انٹر ڈویژن کراٹے چیمپین شپ جیت لی
کلر سیداں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کے کراٹے کھلاڑیوں کی ٹیم نے پنجاب انٹر ڈویژن کراٹے چیمپین شپ جیت لی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں جاری پنجاب انٹرڈویژن کراٹے چیمپین شپ اختتام پذیر ہو گی۔

(جاری ہے)

چمپین شپ میں پنجاب کے 9 ڈویژن نے شرکت کی چمپین شپ راولپنڈی ڈویژن نی5گولڈ میڈل 4سلور میڈل اور ایک براوئنز میڈل 135پوائنٹس کے ساتھ اول فیصل آباد 40پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سرگودھا نے 35پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی راولپنڈی ڈویثرن کی نمائندگی ٹیم منیجر تنویر احمد کوچ پرویز اقبال اور اے جے کے ٹیگر کوچ شرافت علی نے کی چیمپین شپ میں خالد خان ،سید عقاب،ریحان احمد ،منصور احمد ،کاشف نے گولڈ میڈل جبکہ محمد اعجاز ،نوافل ،عدیل احمد ،بلال خان نے سلور میڈل حاصل کیے ٹیم کی شاندار کامیابی پر چیئرمین اسلام آباد پاکستان افضل حسین جعفری ،ایم پی اے قمرالاسلام راجہ ،ڈی ایس او وحید بابر ،ڈی ایس او جہلم شمس توحید عباسی ،یاسر دانیال اکرم راجہ ،ناصر بٹ ،سردار محمد اشتیاق اور نیئر جمال اکرم راجہ نے ٹیم منیجر تنویر احمد اور کوچ پرویز اقبال ،شرافت علی کو مبارک باد دی۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 17:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :