MENU Open Sub Menu

پشاور میں انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

پیر اپریل 17:45

پشاور میں انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) ڈسٹرکٹ پشاور ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے تعاون اور نگرانی میں پشاور میں انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا چمپئن شپ میں تیرہ کلبوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں گزشتہ روز اے ڈی او سرکل کینٹ سجاد رشید مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ‘ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے ہدایت اللہ خان ‘ماسٹر خان سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں‘اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ نے کہا کہ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں تمام کلبوں کے کھلاڑی بھرپور شر کت کررہے ہیں‘انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ سے قبل بھی لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پر کھلاڑیوں نے پریکٹس میچ بھی کھیلے اور ان مقابلوں کے لئے تیاری کی امید ہے کہ اس میں ہمیں اچھے کھلاڑی سامنے آئیں گے جو مستقبل میں نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کریںگے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ کے دوسرے روز لاہور کے ..

لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ کے دوسرے روز لاہور کے کھلاڑی چھائے رہے

سیکرٹری سپورٹس پنجاب ایوب چودھری کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ’’سرسبز اور صحتمند پنجاب‘‘ کے سلوگن کے ساتھ لاہور ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 16بوائز چمپئن شپ کے مقابلے بدھ کو دوسرے روز بھی جاری رہے، لاہور ڈسٹرکٹ کے کھلاڑی چھائے رہے ،چمپئن ... مزید

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 17:45:43

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments