سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب باکسنگ چمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی

سلوگن ’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چمپئن ‘‘ہوگا،خواتین باکسرز بھی حصہ لیں گی، باکسرز کی رجسٹریشن 17اپریل سے شروع ہوگی،تمام اضلاع کے کھلاڑی شریک ہوں گے، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

پیر 16 اپریل 2018 17:54

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام پنجاب باکسنگ چمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جا ن کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام باکسنگ کے فروغ کیلئے چمپئن شپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، پنجاب باکسنگ چمپئن شپ 11مئی سے شروع ہوگی جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگریز بھی رکھی گئی ہیں، کامیا ب باکسرز کو لاکھوں روپے انعامات دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس کا فیصلہ پیر کے روز سپورٹس بورڈ پنجاب میں ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا،جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی، سپورٹس بورڈ پنجاب کے افسران اورپنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جا ن کی ہدایت پر باکسنگ کے فروغ کیلئے چمپئن شپ 11سے 15مئی تک جمنیزیم ہال نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کی جارہی ہے، اس میں 24ویٹ کیٹیگری رکھی گئی ہیں جس میں خواتین کی 6 ویٹ کیٹیگری بھی شامل ہیں، جاوید چوہان نے بتایا کہ کامیاب کھلاڑیوںکو لاکھوں روپے کے انعامات دیئے جائیں گے، چمپئن شپ کا سلوگن ’’کون بنے گا پنجاب کا باکسنگ چمپئن ہوگا، باکسرز کی رجسٹریشن کا آغاز 17اپریل سے ہوگا ،باکسرزپنجاب کے تما م اضلاع میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے دفاتر میں رجسٹریشن کراسکیں گے جس کے بعد کھلاڑیوں کے ٹرائلز ہونگے اور تمام اضلاع کے باکسرز چمپئن شپ میں شرکت کرسکیں گے۔

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 17:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :