MENU Open Sub Menu

پاکستان کو شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کروانے والا فاسٹ باولر مل گیا

muhammad ali محمد علی پیر اپریل 20:53

پاکستان کو شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کروانے والا فاسٹ باولر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) پاکستان کو شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کروانے والا فاسٹ باولر مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہمیشہ سے دنیا کے سب سے بہترین فاسٹ باولر پیدا کرنے کیلئے مشہور ہے۔ اب پاکستان کی ذرخیز زمین نے ایک اور فاسٹ باولر کو جنم دیا ہے۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے نسیم شاہ نے ہر طرف دھوم مچا دی ہے۔

15 سالہ نسیم شاہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں زرعی ترقیاتی بینک کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جبکہ نسیم آسٹریلیا کی انڈر 16 ٹیم کیخلاف سیریز میں بھی شاندار کارگردگی سے سب کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ نسیم کی گیند بازی کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ جبکہ انہیں شائقین کرکٹ کی جانب سے شعیب اختر سے بھی زیادہ تیز گیند بازی کرنے والا فاسٹ باولر قرار دیا جا رہا ہے۔ نسیم شاہ کی گیند بازی کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/04/2018 - 20:53:22

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments