انضمام الحق نے فواد عالم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

انضمام الحق نے فواد عالم کو ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی

منگل اپریل 11:19 am
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ فواد عالم اچھا کھلاڑی ہے لیکن گزشتہ 3 سال سے دیگر کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں ان سے زیاد ہ رنز سکور کررہے ہیں ۔ایک کرکٹ ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے ٹیم کی سلیکشن میرٹ پر ہوئی ، میرا کسی کھلاڑی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے ۔

(خبر جاری ہے)

اپنے بھتیجے امام الحق کی قومی ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

انضمام الحق نے بتایا کہ امام الحق کا نام میرے چیف سلیکٹر بننے سے قبل بھی کرکٹ حلقوں میں لیا جا رہا تھا ،ٹیم کے کوچز اور دیگرسلیکٹرز نے امام الحق کے حق میں ووٹ دیا۔انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتر اوسط پر ہی قومی ٹیم کے کیمپ میں طلب کیا گیا تھا لیکن نیٹ میں ہم نے سعد علی کو بہتر پایا اور کوچنگ سٹاف نے بھی ان کے حق میں متفقہ فیصلہ دیا۔

مزید خبریں