خواتین کا ایونٹ آغا خان یونیورسٹی نے جیت لیا جبکہ ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور اور لمز نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، مردوں کے ایونٹ میں یونیورسٹی آف
خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے
سنٹرل پنجاب نے پہلی جبکہ جی سی یونیورسٹی لاہور اور پنجاب یونیورسٹی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پر موجود پاکستان سپورٹس بورڈ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(سوئمنگ پول) سعید اختر نے کہا ہے کہ آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز سوئمنگ چیمپئن شپ سے ثابت ہوا ہے کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور اس ٹیلنٹ کو پاکستان سوئمنگ بروئے کار لانے کیلئے اقدامات کر ے تو اس میں سے کافی کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔