17ویں قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شورسے جاری‘ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

منگل 17 اپریل 2018 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 17ویں قومی نیٹ بال چیمپیئن شپ 4 مئی سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں شروع ہو گی، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپیئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی 15 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پنجاب۔

سندھ۔بلوچستان۔ خیبر پختونخوا۔ فاٹا۔ آزاد جموں و کشمیر۔اسلام آباد۔پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا۔ پاکستان پولیس۔ پاکستان ریلوے۔پاکستان ائیرفورس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اور ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں ان ٹیموں کے کھلاڑیوں تربیتی کیمپ اپنے اپنے علاقوں میں جاری ہیں ، چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیمیں 2 مئی کو اسلام آباد پہچنا شروع ہونگی اور منیجرز میٹنگ 3 مئی کو ہوگی جس میں چیمپیئن شپ کے ڈراز کا اعلان اور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا چیمپیئن شپ 7 مئی تک جاری رہے گی، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گی- رولزٹیکنیکل کمیٹی میں ملک سمین خان کمیٹی کے چیئرمین اور محمد ریاض سیکرٹری ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں کرنل (ر) غلام مرتضی، محمد رضوان، انوار احمد انصاری،اعجاز الحق اور سید توقیر احمد شامل ہیں-
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:03:32