ْقومی ٹیم یوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پرسوں جمعرات کو نیپال روانہ ہوگی

منگل 17 اپریل 2018 12:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء)قومی ٹیم یوتھ ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے پرسوں جمعرات کو نیپال روانہ ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ 20 سے 24 اپریل تک نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی قومی ٹیم 11 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جن میں6 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصرخان، قاسم علی، محمد عباس، باہر حسین اور ندیم اکرم شامل ہیں۔ خواتین میں حمیرا عاشق، مریم، شمائلہ گل، عاصہ بانو اور بینیش خان شامل ہیں جبکہ عابد مجید ٹیم منیجر، طالب حسین کوچ اور سید قمر شکیل بخاری بطور ریفری ہونگے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:03:32