ریسلرجان سینااور نکی بیلا کی شادی سے قبل راہیں جدا ہو گئیں

منگل 17 اپریل 2018 12:42

ریسلرجان سینااور نکی بیلا کی شادی سے قبل راہیں جدا ہو گئیں
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء)ڈبلیو ڈبلیو ای کے امریکی ریسلر جان سینا نے شادی سے ایک ماہ قبل منگیتر نکی بیلا سے راہیں جدا کرلیں،دونوں کا چھ سال سے گہرا تعلق تھا لیکن انہوں نے بعض اختلافات کے باعث رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

33سالہ ریسلر نکی بیلا کے مطابق ”یہ فیصلہ کافی مشکل تھا لیکن دونوں کے دل میں ایک دوسرے کیلئے عزت اور پیار ہمیشہ رہے گا، مداحوں کو بھی چاہئے کہ وہ اس فیصلے کا احترام کریں“۔
دوسری طرف39سالہ جان سینا نے کہا کہ” وہ انتہائی بدترین دن تھا جب انہوں نے نکی بیلا کو جیون ساتھی بننے کی پیشکش کی تھی“۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 12:42:54