نویک جوکووچ اور ملوس رانک مونٹی کارلو ماسٹرز کے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 17 اپریل 2018 13:37

مونٹی کارلو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک نویک جوکووچ اور سوئس ٹینس کھلاڑی ملوس رانک نے مونٹی کارلو ماسٹرز کا پہلا مرحلہ عبور کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر مونٹی کارلو میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سابق عالمی نمبر ایک سربیا کے نویک جوکووچ نے ہم وطن حریف ڈاسن لاجووچ کو بآسانی 6-0 اور 6-1 سے شکست دی۔ ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ملوس رانک نے مناکو کے لوکاس کیٹارینا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6 ، 6-2 اور 6-3 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں جگہ بنائی۔
وقت اشاعت : 17/04/2018 - 13:37:04