معروف ہاکی پلیئر دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال پہنچ گئے ، ہاکی فیڈریشن نے خبر تک نہ لی

منگل 17 اپریل 2018 14:51

معروف ہاکی پلیئر دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال پہنچ گئے ، ہاکی فیڈریشن نے خبر تک نہ لی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) سابق ہاکی اولمپیئن زاہد شریف دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال پہنچ گئے ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کسی اعلی عہدیدار نے خبر نہ لی ۔ 47سالہ زاہد شریف کو آج صبح د ل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد اب وہ پنجاب کارڈیالوجی کی ایمر جنسی میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

زاہد شریف کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کسی اعلی عہدیدار نے ان کی خیریت دریافت کرنے کی کوشش نہیں کی اور اب تک صرف شہباز سینئر سے ہی ان کا رابطہ ہوا ہے ۔

یاد رہے کہ زاہد شریف نے 1987ءسے 1991ءتک پاکستان کیلئے 73میچز میں 41گول سکور کیے تھے ،وہ 1988ءکی چیمپئنز ٹرافی کی سلو ر میڈلسٹ ٹیم کا بھی حصہ رہے تھے تاہم 1991ءمیں ریفری کے ساتھ الجھنے کے باعث انہیں 6مہینے کےلئے معطل کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ انٹر نیشنل سطح پر پاکستان کی نمائندگی نہیں کرسکے ۔ 

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 14:51:47