MENU Open Sub Menu

چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا

منگل اپریل 15:50

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء)چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کو یقین ہے کہ انجری کے باوجود بدستور آئی پی ایل میچزکھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

دھونی دو روز قبل کنگز الیون پنجاب سے میچ میں بیٹنگ کے دوران اس تکلیف کا شکار ہوئے، میدان میں ہی انھیں طبی امداد بھی لینا پڑی تھی۔ چنئی سپر کنگز کا اب اگلا میچ جمعے کو ہے۔ دھونی نے کہاکہ کمر کی تکلیف بہت ہی شدید مگر قدرت نے مجھے بہت طاقت دی ہے، میں اپنی کمر کو بہت ہی کم استعمال کرتا اور ہاتھوں سے ہی بیٹنگ کا فریضہ انجام دیتا ہوں۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 15:50:25

Your Thoughts and Comments