MENU Open Sub Menu

پشاور میں کلب کرکٹ کھیلنے پر افغان کرکٹر شہزاد پر جرمانہ

منگل اپریل 15:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان کے کرکٹ کلب کی بغیر اجازت نمائندگی پر افغان وکٹ کیپر محمد شہزاد مشکل میں پھنس گئے ہیں اور افغان کرکٹ بورڈ نے وکٹ کیپر بلے باز پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔۔پشاور میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت پر شہزاد کو تنبیہ کی گئی اور انہیں فوری طور پر وطن واپسی کا حکم دیتے ہوئے 3لاکھ افغانیز(4ہزار 400ڈالر) ادا کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا اور مارکیٹنگ منیجر لطف اللہ استینکزئی نے بتایا کہ گزشتہ ماہ زمبابوے میں منعقدہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کے بعد 30 سالہ شہزاد پاکستان چلے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ قوانین کے تحت وہ ٹورنامنٹ جسے افغانستان کرکٹ بورڈ کی منظوری حاصل نہ ہو اسے کسی بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی درکار ہوتا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے خبردار کیا کہ اگر شہزاد نے دوبارہ ایسی غلطی کی تو ان کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Pakistan posted 364/4 vs Zimbabwe

پانچواں ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیدیا

پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخر ی مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 365رنز کا ہدف دے دیا ہے۔بلاوائیو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا اور پہلی ... مزید

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 15:50:25

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments