کامران اکمل کا مقامی سکول کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ

منگل 17 اپریل 2018 15:26

کامران اکمل کا مقامی سکول کیلئے ایک لاکھ روپے کا عطیہ
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل 2018ء) ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے چیچہ وطنی میں اسکول کے بچوں کی تعلیم کے لئے ایک لاکھ روپے کی امدادکا چیک دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کیلئے 53ٹیسٹ ، 156ون ڈے اور 58ٹی ٹونٹی کھیلنے والے کامران اکمل نے گورنمنٹ پرائمری سکول کی سالانہ تقریب میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے بچوں میں کتابیں، یونیفارم اور جوتے عطیہ کئے۔

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 15:26:21