MENU Open Sub Menu

افغانستانی کرکٹر محمد شہزاد کو بلااجازت پاکستان کلب کرکٹ کھیلنے پر جرمانے کا سامنا

منگل اپریل 16:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) فغانستان ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو بلااجازت پاکستان میں کلب کرکٹ کھیلنے پر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شہزاد زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالیفائر ٹورنامنٹ میں واپسی کے بعد پاکستان گئے تھے جہاں پر انہوں نے پشاور میں کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ مارکیٹنگ لطف اللہ ستناک زئی نے بتایا کہ شہزاد نے این او سی حاصل کئے بغیر ہی پاکستان کلب کرکٹ کھیلی اسلئے بورڈ نے ان پر 3 لاکھ افغانیز جرمانہ عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہزاد نے مستقبل میں ایسی حرکت دوہرائی تو ان پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی جائے گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

Babar Azam (44 innings) has become the 2nd Fastest Batsman to score 8 hundreds in ODI Cricket

بابر اعظم نے وہ اعزاز حاصل کرلیا جو کوہلی کے پاس بھی نہیں

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابر اعظم ایک منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں۔ 23سالہ بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے آخری مقابلے میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی آٹھویں سنچری مکمل کی ،بابر اعظم کو اس مقام پر پہنچنے کے لیے 44ون ... مزید

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 16:00:10

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments