ڈیوس کپ ٹائی ورلڈ گروپ پلے آف ڈراز کا اعلان، برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا کا چیلنج درپیش ہو گا

منگل اپریل 16:00

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) ڈیوس کپ ٹائی ورلڈگروپ پلے آف ڈراز کا اعلان کر دیا گیا، ٹائی 14 سے 16 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ ٹائی کی فاتح ٹیمیں آئندہ برس شیڈول ورلڈ گروپ کیلئے کوالیفائی کر لیں گی جبکہ شکست کی صورت میں انہیں دوبارہ یورپا افریقہ زونل گروپ مرحلہ کھیلنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز نے ورلڈ گروپ پلے آف کے آخری رائونڈ میچز کے ڈراز کا اعلان کر دیا ہے، برطانیہ کو ازبکستان، آسٹریلیا کو آسٹریا، ارجنٹائن کو کولمبیا، سوئٹزرلینڈ کو سویڈن، سربیا کو بھارت، کینیڈا کو ہالینڈ، ہنگری کو جمہوریہ چیک اور جاپان کو بوسنیا ہرزیگووینا کا چیلنج درپیش ہو گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/04/2018 - 16:00:10

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments